ابنا: تسنیم نیوز کے مطابق سید شمس الدین نے کہا ہے کہ دوہزار بارہ اور دوہزار تیرہ کا عرصہ ایران کی معیشت کے لئے بڑا صبر آزما تھا کیونکہ دشمنوں نے ان دنوں ایران پر سخت پانبدیاں عائد کردی تھیں جس سے ایران کی آمدنی کم ہوگئي تھی۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے یہ سوچ رکھا تھا کہ ایران مالی خسارے میں ڈوب جائے گا اور اس کا بجٹ بھی تیار نہیں ہوپائے گا لیکن ایران نے مناسب تدابیر اختیار کرکے اس بحران کو سرکرلیا ہے اور کامیاب نکل آیا ہے۔ واضح رہے امریکہ اور اسکے پٹھو ملکوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو بہانہ بناکر ایران پر غیر قانونی پانبدیاں عائد کررکھی ہیں۔ در ایں اثنا بزنیس مانیٹر انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ ایران کی آٹو موبائيل انڈسٹری پابندیوں کے باوجود خود کفالت کی طرف گامزن ہے۔ بزنس مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کی آٹو موبائيل انڈسٹری اپنی گاڑیاں برامد کررہی ہے لھذا آئند برسوں میں اس کی شرح نمو میں پانچ اعشاریہ ایک فیصدی ترقی ہوگي۔ اس رپورٹ کے مطابق ایران نے گذشتہ نومہینوں میں دوسو ستاون ملین ڈالر کی گاڑیاں برآمد کی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406155
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اقتصاد نے کہا ہے کہ ایران پر طرح کی پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت اس امتحان میں کامیاب ہوچکی ہے۔